10 جنوری 2015 - 19:41
سعودی عرب، اقتدار کی رسہ کشی تیز

امیرکا کے اخبار "کریسچن سائنس مانیٹر" نے سعودی فرمانروا عبداللہ کی جانشینی کو لے کر پیدا ہونے والے تنازعہ پر لکھا ہے کہ سعودی عرب اس موضوع کو لے کر سنجیدہ بحران میں پڑنے والا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار میں بین الاقوامی مسئلے کے ماہر ٹیلر لاک نے ایک تجزیہ میں لکھا کہ سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کی صحت کی مسلسل خرابی نے آل سعود خاندان کو ان کے جانشین کو لے کر تقسیم کر دیا ہے، جس کی وجہ سے رياض پر سنگین بیرونی اور داخی بحران منڈلا رہا ہے۔

91 سالہ شاہ عبداللہ کو 2 جنوری 2015 کو ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور ان کے 79 سالہ سوتیلے بھائی سلمان بن عبد العزیز کے جانشین بننے کے امکانات زیادہ ہیں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق جب سے آل سعود خاندان کے قریبی ذرائع نے سلمان بن عبد العزیز کے جنون کے ابتدائی دور کی شروعات کی اطلاع دی ہے، اس کے بعد سے سلمان بن عبد العزیز کو ہٹانے اور شاہ عبداللہ کے دوسرے سوتیلے بھائی مقرن بن عبدالعزیز کو جانشین بنائے جانے کی کوشش تیز ہو گی ہے۔

سیاسی مبصرین سعودی عرب کے داخلی حالات کے بارے میں کہتے ہیں کہ سعودی عرب میں جانشین کی تقرری کو لے کر جو جدوجہد اور کشیدگی ہے جلد ہی برملا ہو جائے گی۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا یہ بھی خیال ہے کہ سعودی عرب میں جانشین کو لے کر جاری کشیدگی ان لوگوں کے لئے ایک سنہری موقع ہے جو سعودی حکومت میں نسل پرستی کو بدعنوانی اور شہری حقوق کی پامالی کا سبب مانتے ہیں۔

......

/169